کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا عوام کی ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
فائل فوٹولاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا عوام کی ذمہ داری ہے ،کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جاری ایس او پیز ان کے اپنے مفاد میں ہیں،وہ اپنے لئے اور اپنے پیاروں کیلئے ان پر عمل کروائیں۔
عثمان بزدار نے خبردار کیا کہ حکومت کسی کو خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گی جو عمل نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی،انتظامی اقدامات کے ذریعے عملدرآمد کروائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کورونا، ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔